انسانی ہمدردی کے جذبات سے سرشار حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آلمکتوم امدادی ٹیموں سے قبل دبئی میں سائیکل ریسنگ چیمپین شپ میں شرکت کے دوران زخمی ہونے والے ایک لڑکی کی مدد کو پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الوثبہ ٹیم کی طرف سے سائیکل ریسنگ میں حصہ لینے والی اماراتی لڑکی عنان العامری ریسنگ کے دوران معمولی حادثے کا شکار ہوئیں۔ حادثہ ہوتے ہی حاکم دبئی اس کی مدد کو پہنچ گئے۔ الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے عنان کو اٹھنے میں مدد کی اور اس کے بعد اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔اس موقعے پربنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور لوگوں نےالشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے جذبہ خدمت خلق کو بے حد سراہا ہے۔خیال رہے کہ سائیکل ریسنگ مقابلہ المرموم نیچرل ریزرو میں منعقد کیا گیا جس میں مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کو 50 کلو میٹر کی مسافت طے کرنا تھی۔