ہائر کابرانڈ سیمینار ‘اسمارٹ اینوویٹوٹیکنالوجیز،سسٹمز اور سروسز کیلئے پر عزم

Jan 16, 2020

کراچی (کامرس ڈیسک) ہائر برانڈ سیمینار2020ء نے ملک بھر سے ڈیلرز کو اپنی جانب متوجہ کیا ۔برانڈ سیمینار ہائر کے مارکیٹنگ کیلنڈر کی ایک اہم تقریب ہے جس میں پچھلے سال کی پراڈکٹس کا جائزہ اور آنے والی پراڈکٹس کے بارے اعلان کیا جاتا ہے۔ہائر جو کہ دنیا کا نمبر 1برانڈ ہے اپنے مقامی اور بین الاقوامی صارفین کی اولین پسند ہو نے پر فخر محسوس کر تا ہے۔اس سال کی برانڈ سیمینار تھیم’’ سمارٹ لیڈنگ وننگ ‘‘ ہے۔سمارٹ تھیم سے اس سال بہت سے مطلب لیے جا سکتے ہیں ۔صارفین کے نزدیک سمارٹ ،ہائر کی سمارٹ پراڈکٹس اور سمارٹ سولیوشن سے بننے والے سمارٹ گھر اور ایک سمارٹ طرزِ زندگی ہے۔ڈیلرز کے نزدیک سمارٹ کا مطلب ہے ہائر کے سمارٹ کنکشنز جو دیتے ہیں آپ کو اینوینٹری،اسٹاک چیکنگ،آرڈرنگ اور اکائونٹ کی معلومات ،پراڈکٹ کی دستیابی ،قیمت اور ڈیلوری کے اوقات کے بارے فوری درست اعدادو شمار ۔لیڈنگ سے مراد ہائر کا سرخیل جذبہ اور وہ وعدہ ہے جو کہ معیاری پراڈکٹس کی تخلیق اور تجدیدہر مشکل سے مشکل دور میں بھی اعلیٰ اور معیاری ہی رکھتا ہے جو کہ صارف کی بدلتی ضرورریات کو پورا کرنا جانتا ہے۔وننگ سے مراد تمام اسٹیک ہو لڈرز جن میں صارفین ،ڈیلرز ،ری سیلرز اور ہائر ایمپلائزجنہیں جدید ٹیکنالوجی ،جدید سسٹمزاور ایک محفوظ آپریٹنگ ماحول سے مزین نہ صرف معیاری پراڈکٹس فراہم کرتی ہے بلکہ علاقوں کی فلاح و بہبود اور ہائر کی معاشی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتی ہے۔سال 2020کا برانڈ سیمینار اپنے ساتھ لایا سمارٹ پراڈکٹس،سمارٹ ٹیکنالوجی،سمارٹ سروسز،سمارٹ سسٹمز اور سمارٹ پلیٹ فارمز کی جدید رینج ۔ہائر کے ساتھ جڑے رہنے والے ہر فرد کی جیت ہے ہائر۔ہائر سمارٹ ائل ای ڈی ٹی وی جدید انڈرائیڈ اے آئی سمارٹ لائف کے ساتھ دے آپ کی فیملی کی تفریح کو خوشیوں کو نیا مقام ۔اس میں موجود اینڈ رائیڈ ڈیوائیس دے آپ کو انٹرنیٹ کا وائرلس کنکشن ۔ہائر کوکنگ سے گھر لائیں محفوظ کوکنگ جو دے آپ کو صحت بخش کھانے اور پکانے کا کمال تجربہ۔ہائر جدید سمارٹ اپلائینسز کو متعارف کرواکر جدت کی جانب ایک نیا سنگِ میل بنا رہا ہے ۔سال 2020ء میں بہت سی پراڈکٹس مارکیٹ میں جلوہ افروز ہو چکی ہیں جو کہ اپنی سمارٹنس کی بدولت صارفین کی زندگی کو آسان بنا رہی ہیں ۔ہائر ہمیشہ سے اپنے صارفین کی ضرورریات کے پیشِ نظر انہیں معیاری پراڈکٹس فراہم کرتا آرہا ہے اور بدلتے ہو ئے وقت کے تقاضوں کے عین مطابق اپنی پراڈکٹس میں نمایا ں تبدیلیاں بھی کرتا آرہا ہے ۔

مزیدخبریں