خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے تمام بینکوں کے فنگر پرنٹس سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے تباہ شدہ مکانات کے متاثرین کو بینک اکاونٹس کھولنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔حکومت کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو معاوضے کے چیک دئیے جا رہے ہیں، تاہم ٹانک میں بینکوں میں فنگر پرنٹ سسٹم خراب ہونے کے باعث متاثرین کے بینک اکاونٹ کھولے نہیں جا رہے۔متاثرین معاوضے کے چیک کیش کرانے سے محروم ہیں ، انہوں نے گورنراسٹیٹ بینک اور دیگر اعلی حکام سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔متاثرین نے گورنراسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کے بینک اکاونٹ کھولے جائیں تاکہ متاثرین اس امدادی رقم سے اپنا مکان ایک بار پھر تعمیر کرسکیں ۔
خیبر پختونخوا:ضلع ٹانک کے تمام بینکوں کے فنگر پرنٹس سسٹم خراب
Jan 16, 2020 | 12:07