کراچی: فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق

کراچی (پی پی آ ئی)کراچی کے علاقے منظور کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کا واقعہ منظور کالونی کے علاقے جونیجو ٹائون کے گھر میں پیش آیا، جہاں30سالہ محمد زاہد نامی شخص جاں بحق ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے 8 خول ملے ہیں، ملزمان قتل کی اس واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جا نب اہلسنت والجماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول ان کا کارکن تھا اور محمود آباد ٹاون کا سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا سیل کا رکن تھا۔

ای پیپر دی نیشن