کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آج عمان کے قونصل جنرل سے سلطان قابوس کے انتقال پر قونصلیٹ میں جاکران کے انتقال پر تعزیت کی۔وزیراعلی سندھ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔انہوں نے کہا کہ سلطان قابوس نے ہمیشہ امن، محبت اور مل جل کر رہنے کے پیغام کو آگے بڑھایا اور اپنے ملک میں غربت کا خاتمہ کیا