حکومت پاکستان کوجلد پولیو سے آزادملک بنادے گی:ڈاکٹرظفرمرزا

ہیلتھ سروسز کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے کہاہے کہ حکومت پاکستان کوجلد پولیو سے آزادملک بنادے گی۔

وہ فیس بک کے علاقائی ڈائریکٹرپبلک پالیسی رافیل فرینکل سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ ہم صحت کے شعبے کودرپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فیس بک کو استعمال کررہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ سال دوہزارانیس میں سوشل میڈیا کے منفی پراپیگنڈے نے انسدادپولیو پروگرام کو بے حدنقصان پہنچایا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے رافیل فرینکل نے کہاکہ فیس بک پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
 

ای پیپر دی نیشن