وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کی طلب و رسد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبے میں آٹے کی طلب و رسد اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے آج  اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں خوراک کے صوبائی وزیر سمیع اللہ چودھری، وزیراعلیٰ کے صوبائی سیکرٹری، سیکرٹری خوراک اور دوسرے متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن