راولپنڈی (نیوزڈیسک) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے رکن سپریم کونسل ،عالمی شہرت یافتہ شاعر و خطیب ، حماد اہلبیت ؑ سید محسن نقوی شہید کی برسی بدھ کومنائی گئی ۔ اس موقع پر راولپنڈی سمیت ملک بھر میں علمی و ادبی اور مذہبی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے قرآن خوانی ،مجالس تراحیم اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا ۔مجلس فروغ حسینیت ؑ کے زیر اہتما م زین العابدین ؑ اکیڈمی میں حماد اہلبیت ؑ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ الحاج سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ محسن نقوی 15جنوری 1996کو دشمنان دین و وطن کی گولیوں کا نشانہ بن کر ظاہری طو ر پر ہم سے بچھڑ گئے اور دشمن سمجھا کہ وہ محسن کو لہو لہو کر کے کامیاب ہو گیا ہے لیکن یہ اس کی بھول تھی کیونکہ ان کے افکار و نظریات اور مشن باقی ہے جس سے وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔انہوںنے کہا کہ شہید محسن کی زبان سے نکلا ہو ا ایک ایک لفظ محفوظ ہے اور ان کا لہو قوم کی حیات بن کر دنیائے ادب کے ماتھے کا جھومر ہے۔
ممتاز شاعرمحسن نقوی کی برسی تقریبات،اہل علم وادب کا خراج
Jan 16, 2020