جڑواں شہروں سے کاریں و موٹرسائیکل چوری کرنے والا دورکنی گروہ گرفتار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) انٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے جڑواں شہروں سے کاریں و موٹرسائیکل چوری کرنے والا دورکنی گروہ گرفتارکرکے چار مسروقہ گاڑیاں تین موٹر سائیکل برآمدکرلئے ملزمان چوری شدہ گاڑیاں خیبر ایجنسی میں فروخت کرتے تھے ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے انچارج اے سی ایل سی ملک لیاقت کی سربراہی میںٹیم تشکیل دی جس نے انتھک محنت اور تکنیکی بنیادوں پر کار چور کے بڑے نیٹ ورک کے دو ملزمان گرفتار کرلئے ہیں ملزمان فرحان خان سکنہ نوشہرہ اور رضوان احمدسکنہ آزاد کشمیر شامل ہیںملزمان کے قبضہ سے چار چوری شدہ گاڑیاں اور تین موٹرسائیکل برآمد کرلئے ۔سی آئی اے پولیس نے تھانہ نون کے قتل کیس میں مطلوب افغانی اشتہاری سمیت سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دوملزمان گرفتار کرلئے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگر انی سب انسپکٹر طارق رئوف اور اے ایس آئی عرفان اللہ پر مشتمل ٹیم نے تھانہ نون قتل کے مقدمہ میں مطلوب افغانی اشتہاری گل آغا ساکن جلال آباد افغانستان کو گرفتارکر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن