ہاں میں پاکستانی ہوں ، بی جے پی جو کر سکتی ہے کر لے ، کانگریس رہنما

 بھارتی کانگریس راہنما آدھیر رانجن چودھری نے حکمران جماعت بی جے پی کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے اعلان پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت سختی سے اس اقدام کی مخالفت جاری رکھے گی۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولکتہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس راہنما کا کہنا تھا کہ ہاں میں پاکستانی ہوں ۔ بی جے پی کے لوگ جو کر سکتے ہیں کر لیں انہوں نے کہا کہ دہلی میں بیٹھا رانگابلا جو بھی کہے اسے ہم قبول کریں بصورت دیگر ہم غدار کہلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نریندر مودی یا امیت شاہ کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن