امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش اب جیمز بانڈ فلم کیلئے گانا گانےکے لیےتیار

امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش جیمز بانڈ فلم کیلئے گانا ریکارڈ کرائیں گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ اب ہالی ووڈ میں بنائی جانے والی شہرت یافتہ جاسوسی برطانوی فلم جیمز بانڈ کی اگلی فلم کے لیے گانا تیار کریں گی اور وہ شہرہ آفاق فلم کے لیے گانا تیار کرنے والی پہلی کم عمر گلوکارہ ہوں گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بلی آئلش جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے گانا تیار کریں گی اور وہ اس فلم کے لیے گانا تیار کرنے والی پہلی 18 سالہ گلوکارہ ہوں گی۔ بلی آئلش نے جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کے لیے گانا تیار کرنے کو اپنا اعزاز قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کو رواں برس 8 اپریل 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا سید غازی شاہ

آپ 1918ء میں متھال، مانسہرہ میں سید مبارک شاہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ نسبت سادات سے آپ کا گھرانہ اپنے علاقہ میں عزت و احترام کی نظر سے ...