مشرقی آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے قریبی جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست نیو ساوتھ ویلز کی فائر سروس نے بتایاکہ آگ سے متاثرہ کئی مقامات پر زور دار بارش سے آگ کی شدت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی، وہاں تیس سے زائد مقامات پر شعلے بے قابو تھے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس جنگلاتی آگ سے اب تک اٹھائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان بھی ہوا ہے ۔ یہ جنگلاتی آگ گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوئی تھی۔ اس کے مسلسل جاری رہنے کی بڑی وجہ شدید گرمی اور بہت خشک موسم تھے۔
آسٹریلوی جنگلاتی آگ والے علاقوں میں بارش سے شدت میں کمی
Jan 16, 2020 | 15:47