وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات,پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

Jan 16, 2020 | 16:59

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی،جس دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ،اس دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور،ملکی سیکیورٹی اور علاقائی امن و امان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔علاوہ ازیں ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔ 

مزیدخبریں