ارکان پارلیمینٹ کے لئے پارلیمانی کافی کارنر کا افتتاح

ارکان پارلیمینٹ کے لئے پارلیمانی کافی کارنر کا افتتاح کر دیا گیا ۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کافی کارنر کا افتتاح کیا .ارکان  عمدہ کافی سے  لطف اندوز ہوں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کو خصوصی طور پر پارلیمنٹرین کافی کارنر پر مدعو کیا گیا تھا۔دونوں راہنماوں  نے ایک ساتھ کافی پی ۔اس دوران دونوں رہنماں نے ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے حوالے سے گفتگو بھی کی ۔ دونوں رہنماؤں کے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  کافی کارنر خصوصی طور پر پارلیمنٹرینز کے لیے بنایا گیا ہے ۔خواہش ہے کہ پارلیمنٹرینز اچھے ماحول میں اہم پارلیمانی اور قومی امور پر گفتگو کے دوران معیاری اور عمدہ کافی سے بھی لطف اندوز ہوں ۔ بہتر ماحول میں قانون سازی کے حوالے سے بہتر مشاورت اور فیصلے ہو سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...