اقوام متحدہ میں چین کے مندوب ZHANG JUN نے کہا ہے کہ چین کشمیر کو بھارت اورپاکستان کے درمیان متنازعہ علاقہ سمجھتا ہے اورعالمی ادارے کے زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے مطالبے پرعملدرآمد کے حوالے سے اس کی قرارداد کی حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے تنازے پر چین کا موقف بالکل واضح ہے ۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں دوبارہ بحث ہوئی. گزشتہ سال اگست میں نریندرمودی کی سربراہی میں بھارت کی انتہاپسند حکومت کی جانب سے علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیر فوجی محاصرے میں ہے اوروہاں پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیر کو بھارت اورپاکستان کے درمیان متنازعہ علاقہ سمجھتے ہیں.چین
Jan 16, 2020 | 22:51