گلگت (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو موسم سرما میں سر کرنے کی تاریخ آج رقم ہونے کا امکان ہے۔ کوہ پیماؤں نے گزشتہ رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری اور رات ایک بجے دس نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کیمپ فور کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ کوئی رکاوٹ نہ آئی تو آج دوپہر ایک بجے تک یہ کوہ پیما تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جا چکا ہے۔ صرف کے ٹو ہی دنیا کی واحد چوٹی ہے جو موسم سرما میں اب تک سر نہیں کی گئی۔