ملتان (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 40 ویں میچ میں میلبورن سٹارز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 111 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی میلبورن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں میلبورن سٹارز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں پر 179رنز بنائے۔ اینڈریو فلچر 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 180 رنز کے تعاقب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی پوری ٹیم 68 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ایڈم زامپا نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔