خانیوال (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن نے پولیس کمپلینٹ سنٹر پرعوامی مسائل وشکایات سنیں اور متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر کاروائی مکمل کرکے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری کیں۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی محکمہ پولیس کو عوامی خدمت گارر اوران کی مشکلات کے مداوے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیںجس کے لیے خانیوال پولیس کی جانب سے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصددوردراز سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات کا ازالہ ہے اورپولیس کارکردگی میں بہتری لانا ہے ۔