خان گڑھ(خبر نگار)آل پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمد ظفر طاہر، مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد رانجھا اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب رانا امجد علی امجد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مافیاؤں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے آگے بے بس ہو چکی ہے۔ شوگر ملز مافیا غلط اعداد و شمار سے حکومت کو بے وقوف بنا رہی ہے، حکومت چشم پوشی سے کام لے رہی ہے۔ گنا مہنگا خریدنے کا ڈھنڈھورا پیٹا جا رہا ہے۔ عوام اور غریب کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
حکومت مافیاز کے آگے بے بس ہو چکی :ظفر طاہر،ڈاکٹر محمد رانجھا
Jan 16, 2021