اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز نہیں پاکستان کا وقار ضبط ہوا ہے ، کٹھ پتلی راج نے جگہ جگہ پاکستان کو رسوا کیا ہے ، بیان میں انہوں نے کہا ہے وزیر ہوا بازی کے بیانات نے پی آئی اے کا کباڑہ کر دیا تھا ، اب اس حکومت کی پالیسیوں سے پی آئی اے کے جہاز بیرون ملک ایئرپورٹس پر ضبط ہو رہے ہیں ، یہ ہائبرڈ نظام اور پاکستان اب مزید وقت ایک ساتھ نہیں چل سکتا ، جس کے آنے سے سبز پاسپورٹ کو عزت ملی تھی وہ ملک کی عزت جگہ جگہ نیلام کرواتا پھر رہا ہے۔