اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز نہیں پاکستان کا وقار ضبط ہوا ہے ، کٹھ پتلی راج نے جگہ جگہ پاکستان کو رسوا کیا ہے ، بیان میں انہوں نے کہا ہے وزیر ہوا بازی کے بیانات نے پی آئی اے کا کباڑہ کر دیا تھا ، اب اس حکومت کی پالیسیوں سے پی آئی اے کے جہاز بیرون ملک ایئرپورٹس پر ضبط ہو رہے ہیں ، یہ ہائبرڈ نظام اور پاکستان اب مزید وقت ایک ساتھ نہیں چل سکتا ، جس کے آنے سے سبز پاسپورٹ کو عزت ملی تھی وہ ملک کی عزت جگہ جگہ نیلام کرواتا پھر رہا ہے۔
کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز نہیں پاکستان کا وقار ضبط ہوا ،فیصل کنڈی
Jan 16, 2021