مونیکا قتل کیس: عدالت  کا ہفتہ واررپورٹ پیش کرنے کاحکم 

Jan 16, 2021

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں 8 سالہ بچی مونیکا کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ،ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر امیر سعود مگسی چیف جسٹس کے روبرو پیش ہوئے ،پولیس حکام نے رپورٹ پیش کردی ،چیف جسٹس نے پولیس افسران کو ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا،ڈی آئی جی فدا مستوئی نے عدالت کوبتایاکہ پولیس نے اب تک مشکوک افرادکو گرفتار کر لیا ہے مقامی طور پر 124 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لئے ہیں، ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی، پیر جو گوٹھ میں 7 سالہ بچی مونیکا کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں