لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفاررروپڑی نے کہا ہے کہ ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔ قادیانیوں کو مسلمان کا سٹیٹس نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اسلام کا معاشی نظام نافذ کرنا ہوگا۔ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر آئینی جارحیت اور کشمیریوں کے قتل عام سے بھارت کا غیر قانونی و ناجائز قبضہ کبھی بھی جائز یا قانونی نہیں بن سکتا۔کشمیریوں کو غلام بنانے کے لئے ہندوستان نئی قانون سازیاں کر رہا ہے۔ بھارتی حکمران اپنی عدلیہ کو کشمیریوں ہی نہیں بلکہ مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔