لاہور(خصوصی نامہ نگار)معروف سیاسی شخصیت محمداصغر خان نیازی نے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عارف چودھری، منصور خان نیازی، پروفیسر ملک اعجاز، قاضی شفیق و دیگر رہنمائوں نے محمد اصغر خان نیازی کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر مبارکباد دی، محمد اصغر خان نیازی نے پاکستان عوامی تحریک میانوالی کے ضلعی صدر منصور خان نیازی اور ملک اعجاز حسین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن پر چلنے میں ہے۔
اصغرخان نیازی ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شامل
Jan 16, 2021