لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مغلپورہ کے سیکرٹری اطلاعات کیمپ انچارن اکرام کاکڑ کے مطابق ہسپتال ہذا کے زیر اہتمام 521 واں ایک روزہ آئی کیمپ بمقام کمال پور شاہ کوٹ فیصل آباد بتاریخ 17 جنوری اتوار صبح 9 بجے سے ایک بجے تک لگایا جائیگا جس میں تمام ٹیسٹ ادویات عینکیں اور مستحق افراد کے لینز کے ساتھ فری آپریشن بھی ہونگے بغیر ماسک کیمپ میں داخلہ ممنوع ہے۔