شہریوں کو انصاف کی باآسانی فراہمی ترجیحات میںشامل ہے :آئی جی پنجاب

Jan 16, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ قانون کی یکساں عمل داری کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اور شہریوں کو انصاف کی باآسانی فراہمی پنجاب پولیس کی ترجیحات میںشامل ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ماڈرن پولیسنگ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ ریجن کے افسروں کے ساتھ وکٹم سپورٹ افسروںکی تربیت کیلئے گائیڈ لائنزکی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں افسروںکو ہدایات دیتے ہوئے کہا ۔ دوران اجلاس ڈی پی او قصور عمران کشور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قصور پولیس نے وکٹم سپورٹ افسروںکے ٹریننگ ماڈیولز اور چیک لسٹ بارے ابتدائی ڈرافٹ تیار کیا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ وکٹم سپورٹ افسرڈیوٹی کی حساسیت کے پیش نظر فرائض کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں ۔

مزیدخبریں