سنجوال کینٹ (نامہ نگار ) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ جس خلوص ، ایمانداری ، جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ریسکیو 1122 کا عملہ اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے یہ وہ نہیں ضلع اٹک کا ہر شہری جس میں خواتین ، مرد ، بزرگ اور بچے شامل ہیں کی زبان پر ایک ہی لفظ ہے کہ ریسکیو 1122 سے زیادہ فرض شناس کوئی ادارہ نہیں اور تمام لوگ اس ادارے کی کارکردگی کے معترف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 اٹک کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر ریسکیو 1122 کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈپٹی کمشنر اٹک ، اسسٹنٹ کمشنر زرمینہ وزیر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی برائے صحت ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان طارق محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا میجر طاہر صادق اور دیگر مہمانوں نے ریسکیو 1122 کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر تمام اہلکاروں کو مبارکباد بھی دی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی ، ایم ایس ڈاکٹر عرفان ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جاوید بھٹی ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ، جنرل سیکرٹری پی ایم اے کرنل ڈاکٹر سجاد نقوی ،جمریز خان ، حاجی محمد اکرم خان ، شاہد ندیم بیگ ، ضلعی محکموں کے سربراہان اور ریسکیو 1122 کے عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔