کولہی برادری کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 3 افراد زخمی

Jan 16, 2021

سامارو (نامہ نگار)  سامارو کی نواحی دیہہ 325 میں کولہی برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو مرد زخمی ہوگئے۔  مگھن کولہی،کیول کولہی،جاوید شیخ،مومل و سیتا کولہی سمیت دیگر نے سامارو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پاروکولہی نے گھر کے سامنے پیشاب کرنے سے منع کرنے پر اپنے ساتھیوں ونوکولہی،چندرکولہی،کیلاش و ہریش کولہی کے ساتھ گھر پر حملہ کرکے خاتون  بھوری کولہن اور بلو و ہریش کو تشدد کا نشانہ بناکرفرار ہوگئے سامارو پولس کو  درخواست کے باوجود ملزمان کی تاحال گرفتار نہیں کئے جاسکے ہیں۔احتجاجی مظاہرین نے اعلی حکام سے  مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو  گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔ 

مزیدخبریں