مٹھی میں لاگھوں روپے مالیت سے تیارتمام آراوپلانٹس ناکارہ

مٹھی (نامہ نگار) تھر میں ایشیا کے سب سے بڑے لگائے ہوئے مٹھی کے آر او پلانٹ سمیت پی پی پی حکومت کے دور میں لگائے گئے تمام آر او پلانٹ مکمل طور ناکارہ بن گئے ہیں اور تھر میں پانی جیسے بنیادی مسئلے پر اربوں روپے خرچ کر کے تھر کا پانی کا مسئلہ حل کر دینے والی پی پی پی قیادت کے دعوے ہوا میں اڑ گئے جبکہ ارباب دور کے لگے ہوئے آر او پلانٹ بھی خراب ہو گئے ہیں اور اس طرح آر او پلانٹ کی صورت میں اربوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچا تھر کے غریب دیہاتی لوگ بانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے ہیں اور مویشیوں کو پانی پلانے کو بھی  پریشان ہیں۔ دوسری طرف آر او پلانٹ چلانے والے آپریٹرس کو ایک برس کی مسلسل تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے خاندان سخت فاقہ کشی کا شکار ہیں مگر ان کے احتجاجوں اور دھرنوں کا حکومت سندھ  اور تھر کے منتخب نمائندوں نے کوئی بھی نوٹس نہیں لیا ہے اور حکومت سندھ نے اس مسئلے پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور ملازمین کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہونے پر آخرکار غریب ملازمین نے گذشتہ ستر دنوں سے پریس کلب مٹھی کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جس میں عرفان بجیر۔  موہن میگھواڑ۔ پپو سندھی۔  کھیتو میگھواڑ۔  میوو بھیل۔ خدا بخش بجیر۔  سکیلدھو بجیر۔ عباس بجیر اور دیگررین بھی شامل ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...