پاکستان نیوی کی کوسٹل کمانڈ کے سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ برائے سال2020 کی تقریب  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی کی کوسٹل کمانڈ کے سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ برائے سال2020 کی تقریب کا انعقاد پی این ایس قاسم، منوڑہ میں کیا گیا۔ چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل احمد سعید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کی آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ وبائی مرض کرونا کی پابندیوں کے باوجود کوسٹل کمانڈ نے اپنی آپریشنل سرگرمیاں بھرپور طور پر انجام دیں . وائس ایڈمرل احمد سعید نے سلامتی کی صورتحال کے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کوسٹل کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف آف اسٹاف نے تفویض کردہ کاموں کی تکمیل میں افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور کوسٹل کمانڈ کی غیر معمولی لگن کا اعتراف کیا۔ انہوں نے ساحلی پٹی اور کریکس کے دور دراز علاقوں میں متاثرہ افراد کی دہلیز پر مفت میڈیکل کیمپس، راشن کی تقسیم اور ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کی فراہمی کے ذریعے  وبائی مرض کرونا کے دوران کوسٹل کمانڈ کے فلاحی اقدامات اور کوششوں کی تعریف کی۔قبل ازیں، اپنے استقبالیہ خطاب میں کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کوسٹل کمانڈ کی آپریشنل کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور سال 2020 کے دوران شروع کی گئی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔بعد ازاں، چیف آف اسٹاف نے سال 2020 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے یونٹس کو ایفیشنسی شلیڈز سے نوازا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیول افسران، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن