فارن فنڈنگ‘ الیکشن کمشن میں مسلم لیگ (ن)‘ پی پی  پیر کو طلب‘ پی ٹی آئی کا دونوں کیخلاف تحقیقات روزانہ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مریم اور بلاول کی مثال چور مچائے شور والی ہے۔ دونوں جماعتوں کے خلاف غیر معمولی شواہد موجود ہیں۔ پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمشن سکروٹنی کمیٹی پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے۔ فرخ حبیب نے الزام عائد کیا  کہ 19 جنوری کو پی ڈی ایم کا احتجاج پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف الیکشن کمیشن میں تحقیقات رکوانے کے لیے ہے۔  الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو 18 جنوری کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کو کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے طلب کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...