اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 95پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 42پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 109روپے 20 پیسے‘ مٹی کے تیل کی قیمت 76روپے65پیسے‘ ڈیزل کی قیمت 113روپے 19پیسے فی لیٹر‘ لائٹ ڈیزل کی قیمت 76روپے 23 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ واضح رہے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 13اور ڈیزل میں 11روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ جس کو وزیراعظم نے مسترد کردیا۔ جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہفتہ کی رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ، پٹرول 3.20، ڈیزل 2.95، مٹی کا تیل 3روپے لٹر مہنگا
Jan 16, 2021