شادی سے انکار پرلڑکی کے قتل کامعاملہ ملزم حساس ادارے کاملازم نکلا

Jan 16, 2021

 لاہور(نامہ نگار) فیکٹری ایریا میں 4 روز قبل محبوبہ کو شادی سے انکار کرنے پرقتل اور اس کی بہن زخمی کرنے والے ملزم حساس ادارے کے ملازم سے تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد عبداللہ کریمی نارووال کوتوالی کا رہائشی ہے۔ جو 6سال قبل حساس ادارے میں بھرتی ہوااور ضلع اٹک میں ڈیوٹی کرتا ہے اور 5روز کی چھٹی پر آیا ہوا تھا۔ ملزم عبداللہ کریمی کی کائنات سے دوستی تھی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتاتھا۔انکار پرملزم نے طیش میں آکر کائنات کوقتل اوراس کی بہن ایمن کو زخمی کردیا ۔

مزیدخبریں