این اے 75سیالکوٹIVمیں ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرچیف الیکشن کمشنر کا نو ٹس 

اسلام آباد (نا مہ نگار)این اے 75سیالکوٹIVمیں ضمنی انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ ہدایات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عبدالحمید ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سیالکوٹ ریجن کو جاری شدہ حکم نامے کا چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان و اجرا کی پابندی کی خلاف ورزی برتنے والے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے تمام ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اس ضمن میں ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔مزید برآں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عبدالحمید کو ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے کے دوران پینا فیلیکس بورڈز اتروانے کی بنا پر ملنے والی دھمکیوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیا لکوٹ کو ہدایات جاری کی ہیںی الیکشن کمشن  کے ضلع میں تعینات تمام افسران کو خصوصی سیکورٹی مہیا کی جائے اور دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

ای پیپر دی نیشن