اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے پرائمری سکول کھولنے کی تاریخ میں توسیع مسترد کردی گئی۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پرائمری اسکول کھولنے کی تاریخ میں توسیع مسترد کرتے ہیں۔ کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولز مزید بند نہیں ہوں گے بلکہ مائیکرو لاک ڈان کا آپشن استعمال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کی بڑی تعداد چائلڈلیبر کا شکار ہورہی ہے۔