کرسٹل ، آئس نشے کے استعمال ، فروخت پر عمر قید، جرمانے کی سزا

Jan 16, 2021

کراچی (وقائع نگار)سندھ اسمبلی نے صوبے میں نشہ آور اشیاء کا استعمال ا جرم قراردینے سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا،آئینی بل کے تحت آئس ، کرسٹل کا استعمال اور فروخت پر عمر قید سمیت تین سے سات سال قید اور جرمانے کی سزا بھگتنا ہوگی،سندھ میں امن و امان سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں گرما گرم بحث بھی ہوئی سندھ اسمبلی نے نشہ آور اشیا سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا جس کے تحت ایک کلو گرام سے کم کوکین آئس نشے پر سات سال سزا ہوگی جبکہ دس کلو گرام سے زائد نشہ کے استعمال اور فروخت کرنے والوں کو عمر قید ہوگی، کیٹگری ون میں شامل نشہ آوراشیاء استعمال کرنے پر تین سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،اجلاس میں صوبے میں امن و امان سے متعلق حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں گرما گرم بحث ہوئی،جی ڈی اے کے رکن نند کمار نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر توجہ دلائی کہ صوبے میں دن دہاڑے اغواء کی وارداتیں ہورہی ہیں ، مکیش کمار چاؤلہ نے کہا  میرے ساتھ سندھ کے کسی بھی اضلاع چلیں جیساآپ نے کہا ایسا نہیں ہے، پولیس نے لوگوں کو بازیاب کرایا ہے آپ پروپیگنڈانہ کریں،ایوان میں رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفی جتوئی کی جانب سے کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزارسے متعلق ٹاوراوراطراف میں قدیم قبریں مسمارکرکے دیوارتعمیرکرنے اورمزارت سے آنے والے چندے کی تفصیلات سے متعلق سوال پرپارلیمانی سیکریٹری اوقاف نے کہاکہ چندہ کی مد میں کمیٹی فیصلہ کرتی ہے کہ اسے کہاں خرچ کرنا ہے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کے درمیان نوک جھوک ہوئی جبکہ پی ٹی آئی رکن سعید آفریدی اور مکیش کمار کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا،آخرمیں ایوان نے وراثتی سرٹیفکیٹ کااجراء نادرا سے جاری کرنے کا قانون بھی منظور کرلیا۔

مزیدخبریں