پیلوسی کا آئندہ ہفتے سینیٹ کو ٹرمپ کے مواخذے کے لیے میمو بھیجنے کا فیصلہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی آئندہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ کو ایک میمو بھیجیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک عہدیدار نے آئندہ بدھ کو دارالحکومت میں جو بائیڈن کے حلف برداری کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں حلف برداری کی تقریب کے قریب پہنچ کر پوری کمپلیکس کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی تاکہ چونسٹھویں امریکی صدر کے انتخاب کے موقعہ پر سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جاسکے اور کسی قسم کی گڑ بڑھ نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راسل ھونوری سے سیکیورٹی کے انفراسٹرکچر، کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے مشترکہ ایجنسیوں کے آپریشنز فوری جائزہ لینے کو کہا ہے۔ پیلوسی کا کہنا تھا کہ جنرل ھونوری بحرانوں سے نمٹنے کےلیے تجربہ کار شخص ہیں۔پلوسی نے زور دے کر کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت دکھائی ہے۔ انہوں نے نیشنل گارڈ کی امریکی جمہوریت کے تحفظ میں کے کے لیے خدمات کی تعریف کی۔پیلوسی نے کہا کہ پچھلے ہفتے ہمیں دارالحکومت کی عمارت پر حملہ خطرناک پیش رفت تھی جس نے کانگریس کے ارکان کی جانیں خطرے میں ڈال دی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن