مریم کھسیانی بلی کھمبے نوچے بن کر حکومت کو دھمکیاں لگا رہی ہیں:فردوس اعوان

Jan 16, 2021 | 16:57

ویب ڈیسک

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم کھسیانی بلی کھمبے نوچے بن کر حکومت کو دھمکیاں لگا رہی ہیں،سینیٹ انتخابات میں ان کی اصلیت کھل جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافی ایک گاڑی کے دو پہیے اور عوام انجن ہے،اگر حکومت اور صحافیوں کے مابین تعلقات بہتر نہیں تو گاڑی بیلنس نہیں چل سکتی، پاکستانی سسٹم میں پردے کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ ہوتا ہے،ہم پبلک انٹرسٹ کو اجاگر کرتے کرتے ملکی مفاد کو نظر انداز کردیتے ہیں ،صحافت کے اندر سوشل میڈیا انقلاب لے آیا ہے،سابقہ حکومت نے بغیر بجٹ طے کیے میڈیا پر مہم چلائیں،سابقہ حکومتوں نے اپنے مفادات کے لیے عوام کا پیسہ اشتہارات میں اڑایا،میں ملک میں نئی اشتہاراتی پالیسی لے کر آئی، ہم سیاست دان ایک دوسرے کو اوئے توئے کرسکتے ہیں،میڈیا ایک مہذب شعبہ ہے جسے کسی سیاسی جماعت کا ذیلی ونگ نہیں ہونا چاہیے،سیاست اور صحافت ایک ہی وقت میں ایک فرد نہیں کرسکتا، جب صحافی سیاسی ونگ کا حصہ بنتا ہے تو مخالف سیاسی ورکر کی دل آزاری ہوتی ہے، جب صحافی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ منسلک ہوتا ہے تو وہ اپنی صحافتی قبر کھود لیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی صحافت کی جنم گاہ ہے،کراچی پریس کلب کی تزئین و آرائش میری وفاقی وزارت کے دور میں ہوئی جبکہ پنجاب حکومت صوبے میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت صحافیوں کی مدد کررہی ہے،پنجاب ڈی جی پی آر میں اصلاحات اور میڈیا ٹاور بنا رہے ہیں جہاں صحافیوں کی ٹریننگ کے انتظامات ہوں گے، کے پی کے حکومت کو بھی صحافیوں کے ساتھ بہتر معاملات کرنے چاہیں، وزیر اعظم نے پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم کا افتتاح کرتے ہوئے صحافت کو بھی صنعت قرار دیا ہے،حکومت صحافت کے شعبے کو بھی صنعت میں تبدیل کرکے صحافی ورکرز کے دکھوں کا مداوا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی جیل میں پیشی کے موقع پر پھولوں کی پتیاں پھینکی گئیں،شہباز شریف پر پتیاں پھینک کر جرم کو خوبصورت بناکر دکھایا گیا،ایک مجرم نے ایک چوری کی اوپر سے سینہ زوری کررہا ہے،مریم کھسیانی بلی کھمبے نوچے بن کر حکومت کو دھمکیاں لگا رہی ہیں،سینیٹ انتخابات میں ان کی اصلیت کھل جائے گی،آج یہ اپنے چچا کے آنسو پونچھنے گئی تھیں،ہمارا چچا کو مشورہ ہے کہ ان کے مشورے پر نہ عمل کریں،کیلبری فونٹ اور قطری خط کا تجربہ نہ بھولیں،ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے اصلاحات کا وعدہ کیا تھا،آج چیلنج یہ کہ جب ہم اصلاحات اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں تو رکاوٹیں آرہی ہیں،ہر شعبے میں جہاں اصلاحات ہورہی ہیں وہاں سے دواں اٹھ رہا ہے،ہر کوئی چاہتا ہے کہ نظام بدلے لیکن انفرادی سطح پر کوئی نہیں بدلنا چاہتا۔

مزیدخبریں