وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کے ا نتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغا م میں پرویز مشرف اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔