گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ، یہ لوگ جلسے کر کر کے تھک جائے گی مگرحکومت قائم رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیر محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 31 جنوری بھی گزر جائے گی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے ، یہ لوگ جلسے کر کر کے تھک جائیں گے، مگرحکومت قائم رہے گی۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے، اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، جلسوں اوراحتجاج سے حکومت ختم ہونے والی نہیں۔
اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں: گورنرپنجاب
Jan 16, 2021 | 17:17