نیپالی کوہ پیماوں نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

نیپالی کوہ پیماوں نے موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے ۔ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرمامیں سر کیا جاچکا تھا اور صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جوموسم سرما میں اب تک سرنہیں کی گئی تھی،اب کے ٹو کو پہلی مرتبہ موسم سرما میں سر کیا گیا ہے ، نیپالی کوہ پیماؤں نے مینگمائل گائل شرپا کی قیادت میں کے ٹو کو سر کیا ہے ۔10 نیپالی کوہ پیماں کی ٹیم نے 15 جنوری کی رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری جس کے بعد  رات ایک بجے ٹیم کیمپ 4 کے لیے روانہ ہوئی تھی۔گلگت بلتستان کے مقامی صحافی جمیل نگری نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ نیپالی کوہ پیماوں نے سردیوں میں کے ٹو سرکرکے تاریخ رقم کردی، کوہ پیماؤں کومہم جوئی کے دوران سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا ۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو گلگت بلتستان کے ضلع شکر میں واقع ہے.

ای پیپر دی نیشن