میاں محمود الرشید کا صمصام بخاری کے بھائی طیب شاہ بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت 

Jan 16, 2022


لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری کے بھائی پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں میاں محمود الرشید نے سید صمصام علی بخاری اور سوگوار خاندان سے دلی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں