چینی انویسٹرز مزید سرمایہ کاری کریں: افغان طالبان

Jan 16, 2022


کابل (انٹر نیشنل ڈیسک) افغان طالبان نے تاجروں خصوصاً چینی سرمایہ کاروں سے کہا ہے وہ جنگ زدہ ملک میں مزید سرمایہ کاری کریں۔ سلامتی امور کے نائب بلال کریمی نے ایک بیان میں کہا کوئی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے اور ہم بھی کسی کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کریں گے۔ چین اس خطے کا بہت اہم ملک ہے۔ اسکے ساتھ خوشگوار تعلقات ہماری حکومت کی اہم کامیابی ہے۔

مزیدخبریں