شجاع آباد میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ لئے‘ شہری پریشان

Jan 16, 2022

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) شجاع آباد شہر میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ دئیے ہیں، تھانہ سٹی چوک تا پرانی سٹی اور سرکلر روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے، سرکاری گرین بیلٹ کی جگہ مافیا نے بھاری ماہانہ کرائے پر ریڑھی والوں کو دے کر تجاوزات قائم کرا رکھی ہیں جس کے باعث پیدل چلنے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، اندرون شہر ہنگامی حالت میں فائر بریگیڈ کی گاڑی یا ایمبولینس بھی نہ گزر سکتی ہے شہری حلقوں نے تجاوزات مافیا کے خلاف میونسپل کمیٹی  کی بے بسی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں