ملتان ( خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز شعبہ انتہائی نگہداشت نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو انستھیزیا اور شعبہ انتہائی نگہداشت سے متعلقہ مختلف آمورز بارے بریفنگ دی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر ندیم احمد خان، ڈاکٹر رانا خاور لطیف, ڈاکٹر شہاب خاکوانی اور دیگر طبی عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔