لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کیپ ٹاؤن میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے شکست پر جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر میچ ریفری نے ایکشن لے لیا۔ میچ ریفری نے بھارتی کھلاڑیوں کو سخت تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔میچ ریفری نے بھارتی کھلاڑیوں کو کہا کہ آئندہ ایسا کرنے پر ایکشن ہوگا، آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق میں براڈ کاسٹر پر تنقید کا کوئی قانون نہیں ہے۔