برطانوی الزامات زیادہ 007 ٹائپ فلمیں دیکھنے کا نتیجہ ہے: چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے برطانیہ کی سکیورٹی سروسز کی جانب سے ایک مشتبہ چینی ایجنٹ کے قانون سازوں کو متاثر کرنے کی کوشش کے انتباہ کو بہت زیادہ 007 ٹائپ کی فلمیں دیکھنے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جاسوسی کرنے یا ان کا اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ چین کا یہ بیان اْس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی حکام نے ایک روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ لندن میں مقیم ایک وکیل نے برطانیہ کی کاؤنٹر انٹیلی جنس اور خفیہ ایجنسی ایم آئی -5 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر جان بوجھ کر سیاسی مداخلت کی سرگرمیوں میں ایک مشتبہ چینہ شخص کرسٹین لی ملوث ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...