بھارتی فوج دنیا کی سفاک ترین فورس‘ گھنائونے جرائم میں ملوث ہے: رپورٹ

اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی فوج دنیا کی سب سے سفاک فورس ہے کیونکہ اس کے اہلکار بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب بھارت اپنا 74 واں یوم فوج منا رہا ہے اس کے فوجی مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کو نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کی تربیت دی جاتی ہے۔بھارتی فوج کے پاس آرمی ڈے منانے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ اس کے فوجی گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ علاقے کے علاوہ ملک کی ریاستوں میں بھی بے گناہ شہریوں کو گولیاں مار رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوج ملکی ریاستوں اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں شہریوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے بدنام ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ ریاست ناگالینڈ میں 14 بے گناہ شہریوں کا حالیہ قتل بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائی کا ایک اور ثبوت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 دہائیوں میں بھارتی فوج نے بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں 4ہزار 2سو65 شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں کوجعلی مقابلوں میں قتل کرنا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیربیگناہ شہریوں کے بڑے پیمانے پر قتل نے بھارتی فوج کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...