لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بنکنگ جرائم کورٹ لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ عدالت سے عبوری درخواست ضمانت کے لیے رجوع کریں۔ درخواست گزار کے وکلاء کی استدعا پر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔