لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت 12 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ وزیراعلی کے پی ایس او سلمان خان کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا۔ رانا سلیم احمد خان ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ محمد آصف رضا ڈپٹی سیکرٹری خزانہ کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنا دیا۔ محمد اویس ملک ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی آفس کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا۔ عدنان محمود اعوان کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کر دیا۔ اظفر ضیاء ڈپٹی کمشنر لیہ کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنا دیا۔ محمد شہباز حسین کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نارروال نبیلہ عرفان کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنا دیا۔ صبا اصغر علی کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا۔